Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جنت مرزا کے مداحوں کےلئے بڑی خوشخبری

جنت مرزا کے مداحوں کےلئے بڑی خوشخبری

پاکستان کی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا کے کروڑوں مداح خوش ہو جائیں کیونکہ ان کی پسندیدہ سوشل میڈیا اسٹار آج پاکستان واپس پہنچ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایک کروڑ سے زائد مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا چند ہی گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور اس حوالے سے اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ائیرپورٹ جارہی ہیں۔

انھوں نے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستان جاکر جاپان کے شہر ٹوکیو کو بہت یاد کریں گی۔

صرف یہی نہیں بلکہ جنت مرزا نے اپنے دوستوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ وہ اب پاکستان واپس جارہی ہیں لہٰذا اُن کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل انسٹا اسٹوری میں ایک مداح نے جنت سے پوچھا تھا کہ اب آپ واپس پاکستان آبھی جائیں جس پرانھوں نے جواب دیا کہ وہ 10 دن بعد پاکستان آجائیں گی۔

 ٹک ٹاک کو ئین جنت عا رضی طور پرجاپان میں مقیم تھی اور اب وہ جاپان سے مختلف تجربے لیکر پاکستان آرہی ہیں۔

Check Also

ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی فنکارہ عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *