Home / جاگو کھیل / کرونا قوانین کی خلاف ورزی، ویسٹ انڈین ٹیم کو سزا مل گئی

کرونا قوانین کی خلاف ورزی، ویسٹ انڈین ٹیم کو سزا مل گئی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو کرونا قوانین کی خلاف ورزی پر سزا مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی ہوئی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو کھانا کھانے کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔

نیوزی لینڈ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے لیے پریکٹس کی اجازت ختم کر دی گئی ہے، کھلاڑیوں نے کھانا کھانے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ہیلتھ منسٹری کا کہنا تھا کہ اب ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دوبارہ آئسولیشن میں جانا پڑے گا، جہاں ان کے دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے، کرونا ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 27 نومبر کو آکلینڈ میں شیڈول ہے، تاہم اس سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 29 نومبر جب کہ آخری میچ 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز مارلن سیمیولز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

Check Also

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کو تبدیل کرنیکی تیاریاں مکمل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ بھارتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *