Home / تازہ ترین خبر / وزیراعظم نے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دیدی

tex

وزیراعظم عمران خان نے 2020 سے 2025 تک کے لیے ٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ کی منظوری دے دی ہے ۔

وزرات تجارت ٹیکسٹائل ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے اقتصادی رابط کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے،  ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے آئندہ ہفتے ای سی سی کو بھجوائی جائے گی۔

دستاویزی پالیسی میں 2025 تک ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب 80 کروڑ ڈالرتک لے جانے، بجلی اورگیس کے ٹیرف کم کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھانے اورنئی منڈیوں تک رسائی سمیت ہیومین ریسورس ڈوپلمنٹ پر فوکس کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویز میں ٹیکسٹائل سیکٹرکو بجلی 9 سینٹ سے کم کرکے 7.5 سینٹ، آر ایل این جی گیس 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو، قدرتی گیس 786 روپے ایم ایم بی ٹی یو اور 2025 تک مین میڈ فائبر 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک استعمال کرنے اور مارک اپ کی شرح 5 فیصد تک برقرار رکھنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Check Also

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *