Home / تازہ ترین خبر / فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔

خاقان مرتضٰی کو  ڈائریکٹر جنرل سی اے اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

گریڈ 21 کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ کابینہ نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی آئندہ 2 سے 3 روز میں تعینات کر دیا جائے گا۔

Check Also

9 مئی کو ہمارے 15 لوگوں کو شہید، سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، لواحقین کو ڈرایا گیا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *