Home / تازہ ترین خبر / شاہ محمود نے اماراتی وزیر کے سامنے پاکستانیوں کے ویزہ کا معاملہ اٹھادیا

شاہ محمود نے اماراتی وزیر کے سامنے پاکستانیوں کے ویزہ کا معاملہ اٹھادیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر کے سامنے پاکستانی شہریوں کے ویزہ کامعاملہ اٹھادیا۔

نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ قریشی نے اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امورکی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اورکورونا صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرا نے اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ’ایکسپو‘ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ کے خطاب کو سراہا۔

وزیرخارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور پاکستانیوں کے ویزہ مشکلات کے جلد ازالےکی ضرورت پر زور دیا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *