Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’نفرتوں کی عادی ہو چکی ہوں‘

’نفرتوں کی عادی ہو چکی ہوں‘

شاندار اداکاری کے بل بوتے پر بالی وڈ انڈسٹری میں نام بنانے والی اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے لیے نظر آنے والی نفرت سے گھر والے متاثر ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹرولز اور منفی تبصروں کا مناسب جواب دینے والی اداکارہ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ وہ اب نفرتوں کی عادی ہو چکی ہیں لیکن ان کے گھر والے ابھی بھی اس کے عادی نہیں  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ سے میرے گھر والے متاثر ہوتے ہیں کیونکہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں، ان کو اس سب کی عادت نہیں ہے لیکن یہ میری زندگی کا حصہ ہے تو انہیں بھی اس سب کی عادت ڈالنی پڑے گی، میں اس معاملے میں گھر والوں سے اکثر بات کرتی ہوں۔

تاپسی نے کہا کہ شاید ٹرول کرنے والے انہیں چپ کرانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ان کے پاس ایک طاقت ہے اور کہیں نہ کہیں ان کی بات کا اثرورسوخ بھی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ٹرول کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اس بات کو یقینی بناتی ہوں کہ اپنی عزت اور وقار برقرار رکھتے ہوئے انہیں جواب دوں۔

Check Also

ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی فنکارہ عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *