Home / جاگو پکوان / چکن کوفتے

چکن کوفتے

مرغی کے گوشت کے قیمے اور مہکتے ہوئے تیکھے مسالوں کا بہترین امتزاج چکن کوفتے کی شکل میں آپ کے سامنے ہے۔ برِصغیر کے اس روایتی، کرارے اور گاڑھے مسالے دار پکوان کو گرم چپاتی کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ اپنے ذوق کے مطابق تناول کریں۔

 اجزاء

    • مرغی کا قیمہایک کلو گرام
    • دھنیا، کٹا ہواایک گٹھی
    • پیاز، کٹی ہوئیدو عدد
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیپانچ سے چھ عدد
    • ثابت دھنیا، بھنا ہواایک کھانے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • خشخاشایک کھانے کا چمچ
    • گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
    • تیلپانچ سے چھ کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئیایک سے دو عدد
    • لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئےایک کپ
    • ٹماٹر کا پیسٹایک سے دو کھانے کے چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک کھانے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہواایک کھانے کا چمچ
    • گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • پانیایک کپ
    • دھنیاسجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے مسالا پیسنے والی مشین میں مرغی کا قیمہ، کٹا ہوا ہرا دھنیا، کٹی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ہری مرچیں، بھنا ہوا زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ، نمک، خشخاش اور گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  • اب اپنے ہاتھوں کو زرا سا تیل لگا کر چکنا کرلیں پھر قیمے کی مٹھی بھر مقدار ہاتھ میں لے کر اسے گول کوفتے کی شکل دے لیں۔
  • اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور مزید بھونیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور پھر ٹماٹر کی چٹنی شامل کریں۔
  • اب اس میں دھنیا پائوڈر، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالا، پسی ہوئی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال دیں۔
  • اب اس آمیزے کو تھوڑا سا اُبلنے دیں پھر اس میں کوفتے ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس پر تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
  • مزے دار چکن کوفتے تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *