Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / میرے جسمانی خدوخال کے بجائے مسائل پر توجہ دیں، آمنہ الیاس کا لوگوں کو مشورہ

میرے جسمانی خدوخال کے بجائے مسائل پر توجہ دیں، آمنہ الیاس کا لوگوں کو مشورہ

اداکارہ آمنہ الیاس کو جہاں سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے سراہا جاتا ہے، وہیں ان کی خود پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دینے کی وجہ سے بھی تعریفیں کی جاتی ہیں۔

اور حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ان کی جسامت پر بحث کرنے والے کو کرارا جواب دیے جانے کی وجہ سے ان کے چرچے کیے جا رہے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ آمنہ الیاس نے دو دن قبل انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی، جن میں انہیں کڑاہی شدہ لباس، میک اپ اور جیولری کے ساتھ دیکھا گیا۔

تصاویر میں اگرچہ وہ زیادہ بولڈ انداز میں دکھائی نہیں دیتیں، تاہم تصاویر میں ان کا سینہ نظر آنے کی وجہ سے لوگوں نے ان کے لباس، میک اپ و جیولری کے بجائے ان کے جسمانی خدوخال پر بات کی۔

مداحوں کی جانب سے جسامت اور خصوصی طور پر ان کے ’کلیویجز ‘(cleavages) پر بات کیے جانے نے پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا اور انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر کا کیشپن بھی تبدیل کردیا۔

اداکارہ نے مذکورہ تصاویر کا کیپشن تبدیل کرتے ہوئے کمنٹس کرنے والے افراد پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کمنٹس میں صرف اپنے ’کلیویجز ‘(cleavages) پر تبصرے پڑھ پڑھ کر پریشان ہوگئیں، اسی وجہ سے انہوں نے کیپشن تبدیل کیا ہے۔

اداکارہ نے لوگوں سے سوال کیا کہ مداح ان کے بالوں، میک اپ، لباس اور جیولری پر بات کیوں نہیں کر رہے؟

بعد ازاں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی اس حوالے سے لکھا اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے ’کلیویجز ‘(cleavages) کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔

اداکارہ نے لوگوں کو ریپ اور بچوں کے استحصال جیسے مسائل پر بحث کرنے کی ہدایت بھی کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے لوگوں کو ریپ اور بچوں کے استحصال جیسے مسائل پر بحث کرنے کی ہدایت بھی کی—اسکرین شاٹ

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا میں غربت، ریپ، بچوں کے استحصال، جنگوں اور گھریلو تشدد سمیت کئی طرح کے مسائل موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود لوگوں کے پاس صرف ان کے ’کلیویجز ‘(cleavages) پر بحث کرنا ہی سب سے اہم موضوع بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مداحوں سمیت پوری قوم کو مخاطب ہوتا ہوئے کہا کہ ہماری قوم کو ان کے جسمانی خدوخال کے بجائے ملک کے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

لوگ میرے جسمانی خدوخال کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
لوگ میرے جسمانی خدوخال کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

Check Also

بھارت میں سیاستدان الیکشن جیتنے کیلئے مذہب کا استعمال کرتے ہیں: شبانہ اعظمی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھارتی سیاستدانوں پر انتخابات میں کامیابی حاصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *