Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارت میں سیاستدان الیکشن جیتنے کیلئے مذہب کا استعمال کرتے ہیں: شبانہ اعظمی

بھارت میں سیاستدان الیکشن جیتنے کیلئے مذہب کا استعمال کرتے ہیں: شبانہ اعظمی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھارتی سیاستدانوں پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مذہب کا استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شبانہ اعظمی نے حال ہی میں برطانوی میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے، اس انٹرویو کے دوران اداکارہ سے یہ سوال پوچھا گیا کہ’آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ بھارت اب صرف نام کا جمہوری ملک ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جمہوری نظام کا خاتمہ کرنے کی کوششیں ضرور کی گئی ہیں لیکن ابھی ایسا ہوا نہیں ہے کیونکہ وہاں کا ایک عام شہری جو یہ محسوس کرتا ہے کہ میں اپنی آواز نہیں اُٹھا سکتا تو اسے ہر پانچ سال بعد اپنے ووٹ کے ذریعے اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک عام شہری کے اس جمہوری حق اور جمہوریت کی حفاظت ہر حال میں ہونی چاہیے کیونکہ جب جمہوری حقوق پر حملہ کیا جاتا ہے تو اس کا صاف مطلب ہے کہ شہریوں کے حقوق پر حملہ کیا جا رہا ہے۔

شبانہ اعظمی سے انٹرویو کے دوران ایک اور سوال پوچھا گیا کہ اس وقت بھارت کے200 ملین مسلمان کیسا محسوس کر رہے ہیں کیا اُنہیں ایسا نہیں لگ رہا کہ ان کے مذہبی حقوق پر حملہ کیا جا رہا ہے؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ، بھارت بلکہ دنیا  میں سیاسی فوائد اور خاص طور پر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مذہب کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مذہبی تشخص انسان کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں میں سے ایک ہوتا ہے اس کی بنیاد پر تفریق اور نفرتیں پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

شبانہ اعطمی نے بھارتی عوام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کا استعمال کرنے والے سیاست دانوں کو پہچانیں اور ان کا ساتھ نہ دیں کیونکہ سیاستدان مذہب کا استعمال لوگوں کو مختلف دھڑوں میں بانٹ کر اپنے سیاسی فوائد حاصل کرنے کے کرتے ہیں جو کہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں دنیا کے طویل ترین ترین عام انتخابات جاری ہیں اور ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی حسب روایت اسلام دشمنی پر ووٹ حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *