Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / گریجویشن تقریب میں اسرائیل کے حامی امریکی اداکار کی تقریر پر طلباء کا شدید احتجاج

گریجویشن تقریب میں اسرائیل کے حامی امریکی اداکار کی تقریر پر طلباء کا شدید احتجاج

امریکی کامیڈین اور اداکار سین فیلڈ کے گریجویشن تقریب میں اپنی تقریر کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے پر طلباء نے شدید احتجاج کیا اور فلسطینیوں کی حمایت میں تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔

امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی میں پیش آنے والے اس واقعے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں طلباء گریجویشن  تقریب سے امریکی اداکار سین فیلڈ کی تقریر کے دوران فلسطین کےحق میں نعرے لگاتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے۔

ڈیوک یونیورسٹی کی جانب سے اداکار کو اعزازی ڈگری بھی دی گئی اور انہیں تقریر کا موقع بھی فراہم کیا گیا جس پر طلباء برہم ہوگئے۔

غزہ جنگ میں ہزاروں فلسطینی بزگوں، خواتین اور بچوں کی شہادت کے باوجود اداکار سین فیلڈ نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں ہمیشہ اسرائیل اور یہودیوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

دوسری جانب،  ڈیوک کے ترجمان فرینک ٹرامبل نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنی کمیونٹی کے احساسات و جذبات کو سمجھتے ہیں اور ہر ایک کے اظہارِ رائے کے حق کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے خلاف طلباء کے شدید احتجاج نے امریکی یونی ورسٹیز کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

امریکی طلباء اپنی یونیورسٹیز سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں سے قطع تعلقی اختیار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *