Home / تازہ ترین خبر / کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہزار گنجی کے علاقے میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی کوئٹہ کے نواح میں ہزار گنجی کے علاقے کِلی گلزار میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لڑائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی سی ٹی ڈی نے ضلع مستونگ میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔

Check Also

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *