Home / جاگو بزنس / حکومت کا کھیلوں کے سامان کی برآمدات پر ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ

حکومت کا کھیلوں کے سامان کی برآمدات پر ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: 

وفاقی حکومت نے سپورٹس انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے کھیلوں کے سامان کی برآمدات پر0.93 فیصد سے4.45 فیصد تک ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے اسپورٹس انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے کھیلوں کے سامان کی برآمدات پر اعشاریہ 93 فیصد سے 4 اعشاریہ 45 فیصد تک ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کھیلوں کے سامان کی برآمد پر ڈیوٹی ڈراء بیک کی فراہمی کا اطلاق 5 جولائی 2021سے کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئس ہاکی شافٹ سمیت دیگر اسپورٹس گُڈز کی برآمد پر 3.97 فیصد اور آئس ہاکی بلیڈ کی برآمد پر3.39 فیصد کے حساب سے ڈیوٹی ڈراء بیک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کھیلوں کے سامان کی برآمدات کو فروغ دینا ہے اور ملک میں اسپورٹس گڈز تیار کرنے والی انڈسٹری کو ترقی دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، اس طرح ان اشیاء کی برآمدات کو فروغ ملے گا اور برآمدات کے بڑھنے سے ملک کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹینس راکٹ کی برآمد پر3.76 فیصد، بیڈ منٹن راکٹ کی برآمد پر 3.73فیصد، اسکواش راکٹ کی برآمد پر 4.08 فیصد، اسکیٹ بورڈ کی برآمد پر 2.71 فیصد، اسٹریٹ ہاکی کی برآمد پر3.85 فیصد، اسنوکر اور گالف شافٹ کی برآمد پر 3.54 فیصد، فیلڈ ہاکی اسٹک کی برآمد پر 2.53فیصد، فیلڈ ہاکی بمعہ ووڈن ہیڈ اور گرافٹ ساٹ کی برآمد پر4.14 فیصد، بیڈ منٹن راکٹ بمعہ ایلمونیئم ہیڈ اور گرافٹ شافٹ کی برآمد پر3.52 فیصد، پیڈل ٹینس راکٹ کی برآمد پر 1.67فیصد، رولر ہاکی کی برآمد پر4.45 فیصد، کینیو کے لئے پیڈل کی برآمد پر 2.74 فیصد، مصنوعی لیدر سے بنے ہوئے بیس بال کی برآمد پر 0.93 فیصد کے حساب سے ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولت فراہم کی جائے۔

Check Also

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کردی گئی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *