Home / جاگو بزنس / معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں بھارتی وائرس ڈیلٹاخطرہ قرار

معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں بھارتی وائرس ڈیلٹاخطرہ قرار

جی 20 ممالک نے معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں بھارتی وائرس ڈیلٹا  کو خطرہ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ نے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ تیزی سے پھیلنے والا بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا معیشت کی بحالی میں رکاوٹ بنتے ہوئے سرگرمیوں کی رفتارسست کر رہاہے۔

جی 20 کے وزرائے خزانہ نے مختلف ممالک میں ویکسی نیشن مہم کی سست روی پر بھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔

ادھر فرانس کے وزیر معاشیات کا کہنا ہےکہ جی 20 ممالک کی جانب سے بہترین معیشت کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم کورونا کی بھارتی قسم سب کچھ الٹ کر رکھ دےگی۔

Check Also

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائدکی کمی کردی گئی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *