Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اندھے ملزم نے امیتابھ اور دھرمیندر کے گھر پر بم کی اطلاع کیوں دی؟

اندھے ملزم نے امیتابھ اور دھرمیندر کے گھر پر بم کی اطلاع کیوں دی؟

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور کھرب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی کے گھروں پر بم نصب کرنے کی جھوٹی دھمکی دینے والے کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے فون کال کر کے تینوں شخصیات کے گھروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے اندھے شخص کو 3 دن بعد گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 20 سالہ اندھے شخص کو پونا شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص پولیس اسٹیشن کے سامنے رہتا تھا اور وہ یہ چیک کرنا چاہتا تھا کہ کیا ممبئی پولیس جعلی کال کرنے کے بعد اس تک پہنچ سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 فروری کو نامعلوم شخص نے ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم کو رات گئے نامعلوم فون کال کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ امیتابھ بچن، دھرمیندر اور مکیش امبانی کی رہائش گاہوں کے باہر بم نصب کیے گئے ہیں۔

Check Also

ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید اور کوڑے مارنے کی سزا

ایران میں عدالت نے معروف ایرانی ہدایت کار محمد رسولوف کو 8 سال قید، کوڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *