Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شرمیلا ٹیگور کا پوتے تیمور کے نام پر ہونے والی تنقید پر ردِ عمل

شرمیلا ٹیگور کا پوتے تیمور کے نام پر ہونے والی تنقید پر ردِ عمل

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے پوتے تیمور علی خان کے نام پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔

شرمیلا ٹیگور سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ جب لوگوں نے سیف اور کرینہ پر بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر تنقید کی تو آپ کو کیسا لگا؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ دراصل مجھے اس تنقید کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم کیونکہ میں سوشل میڈیا پر نہیں ہوں لیکن میں نے کہیں ایک پوسٹ دیکھی تھی۔

شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ بہتر ہوتا اگر کرینہ کا حمل ضائع ہو جاتا اور تیمور کبھی پیدا ہی نہ ہوتا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد میں نے سوچا کہ کوئی اس طرح کسی بھی نوزائیدہ بچے کو نقصان پہنچانے کا کیسے سوچ سکتا ہے جو ابھی صرف ایک دن پہلے پیدا ہوا ہے۔

شرمیلا ٹیگور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سب پڑھ کر ڈر نہیں لگتا لیکن میں سوچتی ہوں کہ یہ دنیا کیا ہے؟ اور یہ کون لوگ ہیں؟ یا وہ صرف وہ سب کچھ کہہ رہے ہیں جو ان سے کہلوایا جا رہا ہے؟

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کو 2016ء میں اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد بھارت میں بہت سے لوگوں نے بیٹے کے لیے مسلم نام کا انتخاب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *