Home / تازہ ترین خبر / سٹی آف ہیوسٹن کے اشتراک سے 24 ویں سالانہ افطار ڈنر میں اراکین کانگریس اور منتخب نمائیندوں نے 23 سو سے زائد افراد کے ساتھ ملکر روزہ افطار کیا

سٹی آف ہیوسٹن کے اشتراک سے 24 ویں سالانہ افطار ڈنر میں اراکین کانگریس اور منتخب نمائیندوں نے 23 سو سے زائد افراد کے ساتھ ملکر روزہ افطار کیا

سٹی آف ہیوسٹن کے اشتراک سے 24 ویں سالانہ افطار ڈنر میں اراکین کانگریس اور منتخبنمائیندوں نے  23 سو سے زائد افراد کے ساتھ ملکر روزہ افطار کیا


ہیوسٹن
: راجہ زاہد اختر خانزادہ

سال ہا سال کی طرح اس سال بھی امریکہ کے سب سے بڑے ہیوسٹن افطار ڈنر کا شاندار انعقاد کیاگیا ہیوسٹن سسٹر سٹیز  اور سٹی آف  ہیوسٹن کے اشتراک سے بے یو سٹی سینٹر میں منعقد ہونےوالے 24 ویں سالانہ افطار ڈنر میں 23 سو سے زائد افراد کیلے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا  افطارڈنر میں مہمان خصوصی مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر تھے جبکہ افطار میں اراکین کانگریس شیلاجیکسن لی ،ایل گرین ، ممتاز پاکستانی تاجر جاوید انور تنویر احمد اور پاکستان سمیت دو درجنسے زائد مسلم اور غیر مسلم ممالک کے سفارت کاروں اور سرکاری حکام نے بھی شرکت کی رواںسال دسمبر میں اپنے عہدے کی معیاد پوری کرنے والے مئیر ٹرنر کو ان کی خدمات پر خراج تحسینپیش کیا گیا افطار میں گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کا مسلمانوں کیلے رمضان کی مبارک باد کا ویڈیوپیغام بھی دکھا یا گیا

اراکین کانگریس ایل گرین اور شیلا جیکسن لی کی جانب سے مئیر ہیوسٹنسلوسٹر ٹرنر کو ان کی قابل ستائش خدمات پر تعریفی اسناد  بھی پیش کی گیئں افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے مہمانوں کا خیر مقدم اور تعاون کنددگان سے اظہار تشکر کیا ہیوسٹن سسٹرسٹیز  اور سٹی آف  ہیوسٹن کے اشتراک سے ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکہ کے سب سےبڑے ہیوسٹن افطار ڈنر کا شاندار انعقاد کیا گیا بے یو سٹی سینٹر میں منعقد ہونے والے اس 24 ویںسالانہ افطار ڈنر میں 23 سو سے زائد افراد کیلے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا رواں سال دسمبر میںاپنے عہدے کی معیاد پوری کرنے والے مئیر ٹرنر کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا


افطار
میں گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کا مسلمانوں کیلے رمضان کی مبارک باد کا ویڈیو پیغام بھیدکھا یا گیا ممتاز عالم دین شیخ ڈاکٹر ولید نے ماہ رمضان کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باددیتے ہوے کہا کہ امریکہ کا یہ سب سے بڑا افطار  ڈنر ایک signature ایونٹ ہے جس کے منظمُانعقاد میں جاوید انور اور سعید شیخ کلیدی کردار ادا کررہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکنکانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن Diversityاور ہم آہنگی کی وجہ سے  اپنی منفردشناخت رکھتا ہے جو اسے دیگر شہروں سے ممتاز بناتا ہے

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے رکنکانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور میں اس کی دل سے عزت اور تکریمکرتا ہوں افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بزنس میں سید جاوید انور نے مئیر ٹرنر کیخدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مئیر ٹرنر نے ہیوسٹن کو منفرد اور ممتاز امریکی شہر بنانے میں اہمکردار ادا کیا ہے جو ان کی فراست اور فہم کا منہ بولتا ثبوت ہے

افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے اس موقع پر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے افطار کےانعقاد میں کلیدی تعاون کرنے والی تنظیموں بشمول اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن ،اسماعیلیکونسل اور دیگر سمیت اسپانسرز اور ڈونرز سے اظہار تشکر کیا افطار ڈنر سے ISGH کے صدرایمن کبیر ،اسماعیلی کمیونٹی کے مراد آجانی اور مسرور جاوید خان نے بھی خطاب کیا مہمانوں نےمغرب کی نمازمفتی عبدالقادر صدیقی  کی امامت میں ادا کی

Check Also

گجرات: پولیس اہلکاروں کی ’چھیڑ چھاڑ‘ پر خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا

گجرات میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ چھیڑ خانی پر خواجہ سراؤں نے تھانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *