Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / منیب بٹ اور بلال قریشی کی مریم نواز سےخاتون کے بُرے رویے کی مذمت

منیب بٹ اور بلال قریشی کی مریم نواز سےخاتون کے بُرے رویے کی مذمت

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار منیب بٹ اور بلال قریشی مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حق میں بول پڑے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مریم نواز کی ایک ویڈیو  تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون ان سے نا مناسب گفتگو کر رہی ہیں۔

تاہم اب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت میں کھڑے ہونے والے منیب بٹ نے خاتون کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی غلط قرار دیا۔

دوسری جانب اداکار بلال قریشی بھی مریم نواز کے حق میں بول اُٹھے اور اسے بدتمیزی قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بدتمیزی ہے، میں کبھی اس کی حمایت نہیں کروں گا۔ اختلاف رائے کا اظہار تمیز کے دائرے میں رہ کر بھی کیا جاسکتا ہے، براہ کرم ہر ایک کا احترام کیجیئے‘۔

منیب بٹ اور بلال قریشی کی مریم نواز سےخاتون کے بُرے رویے کی مذمت

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک خاتون نے سیلفی کے بہانے مریم نواز کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کی۔ اس دوران خاتون نے انگریزی میں مریم نواز سے کہا کہ ’کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ ’میری فیملی چور ہے‘۔

خاتون کے اس نامناسب رویے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شائستگی کے ساتھ ویڈیو کے فریم سے ہٹ جاتی ہیں۔

Check Also

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات پر لب کشائی کر دی

پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی ڈیٹنگ کی گردشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *