Home / جاگو کھیل / سابق بھارتی کھلاڑی ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے

سابق بھارتی کھلاڑی ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے

بھارت کے سابق کرکٹرز ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے۔

سابق آل راؤنڈر مدن لعل نے کہا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو کے ایل راہول کی فٹنس کا یقین ہی نہیں، ان کو کیا انجری ہے اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شریاس ائیر کی فٹنس کا بھی یقین نہیں ہے، ان دونوں نے مقابلے کی کرکٹ نہیں کھیلی ہوئی، کرکٹرز کو میچ فٹنس ثابت کرنے پر اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔

مدن لعل کا کہنا ہے کہ نیٹ اور میچ میں بیٹنگ کرنا دو مختلف چیزیں ہیں، لیگ اسپنر چہل کو منتخب نہ کرنا حیران کن ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر ساروو گنگولی نے کہا ہے کہ میں ہوتا تو ہر صورت میں چہل کو ٹیم میں منتخب کرتا۔

بھارت کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ جسپریت بھمرا اور پرسدھ کرشنا ایک وقفے کے بعد ٹیم میں آرہے ہیں، یہ پریشان کن بات ہے۔

عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ اب بھارت کو ایک اضافی بولر کے ساتھ کھیلنا ہو گا جو بیٹنگ بھی کر سکتا ہو، میرے اسکواڈ میں چہل ضرور ہوتا۔

سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ مجھے کے ایل راہول کی سلیکشن پر فکر مندی ہے وہ فٹ نہیں ہے، ان کو اور شریاس ائیر کو ابھی زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور روہت شرما کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا۔

کے ایل راہول اور جسپریت بھمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی، شُبمن گِل، شریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، ایشان کشن، ہردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور شردل ٹھاکر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور پرسدھ کرشنا اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Check Also

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *