Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سلمان خان نے ایوش شرما سے پہلی ملاقات میں کیا کہا تھا؟

سلمان خان نے ایوش شرما سے پہلی ملاقات میں کیا کہا تھا؟

بالی ووڈ اداکار ایوش شرما نے حال ہی میں سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے بات کی۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایوش نے کہا کہ وہ پہلی بار سلمان خان سے تب ملے جن دنوں وہ ارپیتا کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے۔

ایوش نے بتایا کہ وہ ارپیتا سے ملنے ان کے گھر گئے اور وہاں ارپیتا نے بطور بوائے فرینڈ ان کا تعارف سلمان خان سے کروایا۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے بہت معصومیت کے ساتھ اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ‘میں سلمان خان ہوں’۔

اگلے روز انہیں ‘بھائی’ کی کال آئی اور انہوں نے ملاقات کیلئے دوبارہ گھر بلایا۔

سلمان اور ایوش نے ایک دوسرے کو تحائف دیے اور سپر اسٹار نے ان سے پوچھا کہ مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟

ایوش نے کہا کہ سلمان خان نے میری پوری معلومات حاصل کر رکھی تھیں اور مجھے کہا کہ ‘تم اچھے لڑکے ہو’۔

ایوش نے جواب دیا کہ وہ ارپیتا سے شادی کرنا چاہتے ہیں، اس وقت وہ صرف 24 برس کے تھے، سلّو بھیا نے کہا میاں تم خود ابھی بچے نہیں ہو؟

ایوش نے سلمان خان کو ایمانداری سے بتا دیا کہ میں گزر اوقات کیلئے کوئی کام نہیں کرتا، جو کچھ بھی میرے پاس ہے وہ میری فیملی کا ہے۔

یاد رہے کہ ایوش اور ارپیتا کی شادی 18 نومبر 2014 کو ہوئی تھی۔

Check Also

بھارت میں سیاستدان الیکشن جیتنے کیلئے مذہب کا استعمال کرتے ہیں: شبانہ اعظمی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھارتی سیاستدانوں پر انتخابات میں کامیابی حاصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *