Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / نعمان اعجاز کی ستارۂ امتیاز حاصل کرنیوالوں کو طنزیہ انداز میں مبارکباد

نعمان اعجاز کی ستارۂ امتیاز حاصل کرنیوالوں کو طنزیہ انداز میں مبارکباد

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ستارۂ امتیاز حاصل کرنے والوں کو طنزیہ انداز میں مبارکباد دی ہے۔

نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں صوفے پر چادر اوڑھ کر بیٹھے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’جن جن کو ستارۂ امتیاز ملا ان سب دوستوں کو بہت مبارکباد‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’مجھے لگتا ہے کہ ان کو ایوارڈز دینے والے کو بھی ستارۂ جرأت ملنا چاہیے، پاکستان زندہ آباد‘۔

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ ان کے مداح بھی انہی کی طرح لطیف ہیں اور ان کے طنزیہ مذاق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کو تقریباً تیس سال دینے والے اداکار کے مداح اُنہیں افسروں یا سول اعزاز تقسیم کرنے والوں کی جانب سے  نظر انداز کیے جانے پر افسردہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔

Check Also

ہانیہ عامر نے عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ڈمپل گرل اداکارہ ہانیہ عامر نے ساتھی فنکارہ عائزہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *