Home / جاگو کھیل / قومی کرکٹرز کا کاکول فزیکل کیمپ ختم

قومی کرکٹرز کا کاکول فزیکل کیمپ ختم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کاکول میں فزیکل کیمپ ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فزیکل کیمپ کے آخری دن قومی کرکٹرز کی فزیکل اسسٹمنٹ کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کا کاکول میں 10 روز جاری رہنے والا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔

کیمپ میں کرکٹرز کو سخت ترین مشقیں کرائی گئیں، کبھی کرکٹرز کو ساتھی کھلاڑی کو کاندھے پر اٹھاکر دوڑایا گیا تو کبھی اسپرنٹ لگوائی گئیں۔

قومی کرکٹرز نے اس بوٹ کیمپ کے دوران دیواریں بھی پھلانگیں اور پہاڑی پر بھی چڑھائی کی۔

اس کیمپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر اعظم خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے، رسہ کشی کے مقابلے میں زور لگانےکےلیے وہ ساتھی کھلاڑیوں کی امید رہے تو پہاڑ پر چڑھنے کے مقابلے میں انہوں نے ساتھیوں کو انتظار کرنے پر مجبور رکھا۔

اعظم جب بھی کوئی ٹاسک کرتے تو ٹیم کے دیگر پلیئرز ان کی حوصلہ افزائی کرتے اور جونہی ٹاسک مکمل کرتے تو ساتھی کرکٹرز، اعظم سمیت اس کا جشن مناتے۔

10 روز تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس اور اسٹرینتھ کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا اور اب یہ پلیئرز پر منحصر ہے کہ وہ اس معیار کو کیسے برقرار رکھتے ہیں جو اُنہوں نے کیمپ کے دوران حاصل کیا ہے۔

قومی ٹیم کھلاڑی 8 اپریل کو راولپنڈی میں آرمی چیف کی جانب سے دیے گئے افطار میں شرکت کریں گے۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ پر سوچ بچار جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *