Home / جاگو دنیا / شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

شاہ چارلس سوم نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 23 اپریل کو شہزادہ لوئس کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر شاہ چارلس نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے لیے شاہی خاندان کے کچھ دیگر افراد کے ساتھ نئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس نے اپنی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن کو ایک نیا ٹائٹل’Royal Companion of the Order of the Companions of Honour‘ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تاریخ میں پہلی بار ایک رائل کمپینین کو آرڈر میں متعارف کروایا جا رہا ہے اور کیٹ مڈلٹن یہ کردار کو ادا کرنے والی پہلی شخصیت بن گئی ہے۔

آرڈر آف دی کمپینئنز آف آنر خود شاہ جارج پنجم نے شروع کیا تھا تاکہ طب، فنون، سائنس اور سول سروس کے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گروپ میں ایک وقت میں صرف 65 ممبران کو  بھرتی کیا جا سکتا ہے جبکہ دولت مشترکہ کے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اعزازی ممبر کے طور پر اس گروپ کا حصّہ بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب،  شہزادہ ولیم کی تقرری 2022ء سے خالی ایک شاہی عہدے ’Great Master of the Most Honourable Order of the Bath‘ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

شہزادہ ولیم سے قبل 2022ء تک یہ عہدہ شاہ چارلس کے پاس تھا اور اس کا آغاز شاہ جارج اول نے کیا تھا اسے ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے لیے فوجی یا سول سروس میں خدمات انجام دی ہوں۔

Check Also

امید ہے وزیرِاعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں، کیئر اسٹارمر

برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *