Home / جاگو دنیا / غزہ و رفع میں اسرائیلی بمباری، ماں اور 2 بچے شہید، 3 فلسطینی زخمی

غزہ و رفع میں اسرائیلی بمباری، ماں اور 2 بچے شہید، 3 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ شہر میں اسرائیلی بم باری میں 1 ماں 2 بچوں سمیت شہید ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی رفح میں اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

لبنان میں اسرائیلی حملے

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے، جس کے بعد شمالی اسرائیل کے شہروں میں لبنان سے میزائل حملوں کا خطرہ ہے۔

اسرائیل کے سرحدی شہروں میں شہریوں کو الرٹ کرنے کے سائرن بجائے گئے۔

نابلس میں جھڑپیں

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

تل ابیب میں اسرائیلیوں کی حکومت کیخلاف ریلی

ادھر تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔

مظاہرین نے یہودی قیدیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلی حکومت پر جنگ بندی معاہدے کے لیے زور دیا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *