Home / جاگو دنیا / اسرائیل میں الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ، نیتن یاہو کابینہ نے منظوری دیدی

اسرائیل میں الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ، نیتن یاہو کابینہ نے منظوری دیدی

اسرائیل میں قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے الجزیرہ چینل بند کرنے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل میں الجزیرہ کا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ الجزیرہ چینل کی عارضی بندش کے حق میں پہلے ہی ووٹ دے چکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں فلسطین کی حمایت پر اسرائیل نے الجزیرہ چینل کو قومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں الجزیرہ نیٹ ورک بند کرنے کا وقت ابھی نہیں بتایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے الجزیرہ کے بیورو چیف نے کہا کہ اسرائیل کا فیصلہ خطرناک اور سیاسی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے الجزیرہ کی لیگل ٹیم کام کر رہی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *