Home / جاگو دنیا / سعودی عرب: آج غیر یقینی موسم کے باعث اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب: آج غیر یقینی موسم کے باعث اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں آج غیر یقینی موسم کے باعث متعدد شہروں میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی محکمۂ تعلیم کے مطابق  مکہ کے علاوہ طائف، الحویہ اور محائل میں آج اسکول بند اور آن لائن پڑھائی ہوگی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق جدہ سمیت متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

پیر کو مکہ مکرمہ ریجن کے علاوہ متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

طائف میں موسلادھار بارش کی وجہ سے الہدا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، دھند اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ کو وقتی طور پر بند کیا گیا ہے۔

Check Also

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ کا گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *