Home / جاگو دنیا / غزہ جنگ کی حمایت کرنے پر امریکی ملٹری انٹیلی جنس افسر عہدے سے مستعفی

غزہ جنگ کی حمایت کرنے پر امریکی ملٹری انٹیلی جنس افسر عہدے سے مستعفی

غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی فوجی افسر نے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی فوجی انٹیلی جنس افسر میجر ہیریسن من نے کہا کہ گزشتہ نومبر میں عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا، غزہ میں اسرائیلی جنگ کے لیے امریکی حمایت اور فلسطینیوں کو پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں ذہنی اور نفسیاتی اذیت پہنچی۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ہیریسن من نے لکھا کہ خوف نے چند ماہ تک استعفیٰ دینے کی وجوہات بتانے سے روک دیا تھا، میں ان اہلکاروں سے ڈرتا تھا جن کا میں احترام کرتا ہوں اور مجھے ڈر تھا کہ آپ کو دھوکا دیا جائے گا، مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے کچھ لوگ اسے پڑھتے ہوئے عجیب محسوس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی کو آگے بڑھانے میں مدد کرنے پر خود کو شرمندہ اور مجرم محسوس کرتا ہوں۔

دوسری جانب امریکی ڈیفینس انٹیلی جنس ایجنسی نے ہیریسن من کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنسی میں ملازمین کا استعفیٰ ایک معمول کا معاملہ ہے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *