Home / جاگو دنیا / کرتب یا خرابی؟ بنگلادیش میں لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

کرتب یا خرابی؟ بنگلادیش میں لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

بنگلادیش میں طیارے میں کرتب دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک پائلٹ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے کو پیش آئے حادثے میں 32 سالہ پائلٹ محمد عاصم جواد ہلاک ہوا جبکہ اس کے ساتھ موجود دوسرا پائلٹ زخمی ہوا۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی ایئر فورس کے پائلٹ روسی ساختہ یاک 130 طیارے کو ہوا میں قلابازیاں دینے کی کوشش کر رہے تھے تب اس دوران طیارہ کم بلندی پر قلابازیاں کھاتا ہوا رن وے سے ٹکرا کر دوبارہ فضا میں بلند ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رن وے سے ٹکرانے کے بعد طیارے سے چنگاری نکلی تھی اور اس کےنچلے حصے میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد فضا میں دونوں پائلٹس اس سے باہر نکل گئے اور طیارہ نیچے پانی میں گرا۔

دوسری جانب یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ چٹاگانگ میں 9 مئی کو پیش آنے والا یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *