Home / جاگو دنیا / ایک ہفتے کے دوران یوکرین میں 35 حملے کیے گئے، روسی وزارت دفاع

ایک ہفتے کے دوران یوکرین میں 35 حملے کیے گئے، روسی وزارت دفاع

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران یوکرین میں 35 حملے کیے، بحری اور فضائی حملوں میں یوکرین پر کنزہل ہائپر سونک میزائل اور ڈرون سمیت لانگ رینج ہتھیار استعمال کیے۔

دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے 21 میزائلوں کو مار گرایا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات، دفاعی فیکٹریوں، ریلوے سسٹم، فضائی دفاع اور بارودی گوداموں کو نشانہ بنایا۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روسی حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیرملکی فوجیوں کوبھی نشانہ بنایا، یوکرین کی جانب سے روسی صنعتی و توانائی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں یوکرین میں حملے کیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے پچھلے کچھ ہفتوں میں روس کی آئل ریفائنریز پر ڈرون حملے کیے تھے۔

یوکرینی حکام نے وسطی و مغربی علاقوں کی توانائی تنصیبات پر روسی میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

Check Also

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ کا گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ نے گیٹس فاؤنڈیشن چھوڑنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *