Home / جاگو پکوان / شاخ گوبھی دماغ کی محافظ ثابت ہوسکتی ہے

شاخ گوبھی دماغ کی محافظ ثابت ہوسکتی ہے

 نیویارک: 

جان ہاپکنزیونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ شاخ گوبھی (بروکولی) دماغ میں پائے جانے حساس کیمیکل کے پورے نظام کو متوازن رکھتےہوئے کئی اقسام کے امراض کو روکتی ہے جن میں شیزوفرینیا اوردیگر دماغی بیماریاں بھی شامل ہیں۔

بروکولی یا شاخ گوبھی اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے جس میں ایک کیمیکل سلفورافین موجود ہوتا ہے جو دماغ کو قوت دیتا ہے اور کیمیائی اجزا کو منظم رکھتا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر آکیرا ساوا کہتے ہیں کہ سلفورافین ایسے لوگوں کے لیے بہترین سپلیمنٹ ثابت ہوسکتا ہے جو شیزوفرینیا کے دھانے پر ہیں یا اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ شاخ گوبھی کا یہ اہم جزو انہیں اس ہولناک مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔

شیزوفرینیا کے مریض، وہم، دھوکے، پریشان خیالی، عجیب رویے اور ازخود باتیں کرنے جیسے امراض کے شکار ہوتے ہیں۔ یہ کیفیت خود مریض اور اس کے اہلِ خانہ کے لیے بہت اذیت ناک ہوتی ہے۔

جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں شیزوفرینیا کے 81 مریض اور 91 صحت مند افراد کو شامل کیا جن کی اوسط عمر 22 سال تھی اور ان میں 58 فیصد مرد تھے۔ ان کے دماغ کا معائنہ کرتے ہوئے مقناطیس اور میگنیٹک ریزوننس اسپیکٹروسکوپی (ایم ایس آر) کی جدید مشینوں کو استعمال کیا گیا۔

شیزوفرینیا کے مریضوں کے دماغ میں ایک مضر کیمیکل’ گلوٹامیٹ‘ دیگر کے تناسب سے 4 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغی نیورون کے درمیان سگنل بھیجنے اور وصول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مریضوں میں ایک کیمیکل گلوٹاتھائیون بھی کم ہوجاتا ہے۔

اگلے مرحلے میں انسانوں اور چوہوں کو سلفورافین کے کیپسول دئیے گئے تو انسانوں نے گیس اور بدہضمی کی شکایت کی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر چوہوں اور انسانوں کے دماغ میں گلوٹا تھائیون اور گلوٹامیٹ کی مقدار بڑھنے لگی اور صرف چند ہفتوں تک اس میں زبردست اضافہ ہوا۔ جہاں تک مریضوں کا تعلق تھا ان میں شیزوفرینیا کے دورے کی شرح بھی کم دیکھی گئی۔

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *