Home / جاگو ڈیلس نیوز / ڈیلس میں پاکستانی اور امریکی تاجروں کا سربراہی اجلاس و کانفرنس

ڈیلس میں پاکستانی اور امریکی تاجروں کا سربراہی اجلاس و کانفرنس

‎ڈیلس : (رپورٹ  راجہ زاہد اختر خانزادہ ) ڈیلس کے مقامی ہوٹل میں دوسرے پاک امریکہ کاروباری سربراہی اجلاس اور کانفرنس کا انعقاد ہوا،مذکورہ پروگرام پاکستان امریکن بزنس فورم،راولپنڈی چمبر آف کامرس(آرسی سی آئ)اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے اشتراک سے منعقد کیا گیاتقریب میں دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری وفد کے اراکین نے شرکت کی اس ضمن میں دو سیشن منعقد ہوئے، صبح کے سیشن میں پاکستان امریکن بزنس فورم کے صدر  وقارخان نے آنے والی تاجر برادی کا شکریہ ادا کیا  راولپنڈی چمبر آف کامرس کے صدر شاہد سلیم، نائب صدر فیاض قریشی ، علاقائی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس اور ڈائریکٹر پی ڈبلیو ٹی ٹی نے فہد برلاس نے بین الاقوامی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کی موجودگی کو بڑھانے کے لئے اپنی تنظیم کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے روشی ڈالی، شمالی  ٹیکساس کے کمشنر چیئرمین کرس والیس نے حاضرین کو مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو بڑھانے اور سرمایہ کاروں کو  مواقع فراہم کرنے کے بارے میں بات کی تفصیلات دیں .جبکہ فالکن ہولڈنگز کے سی ای او اور امریکی پاکستانی تاجر  اسلم خان نے شمالی ٹیکساس میں کاروبار کرنے سے متعلق تاجروں کو آسان طریقہ کار سے متعلق  بات کی، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان سے مقامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے میں بہت تعاون کیا جس پر وہ انکے شکر گذار ہیں۔ رچرڈسن کے میئر پال وئیلر نے پاکستانی تاجروں کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ان تاجروں کو سہولیات فراہم کرے گی جو کہ اپنے کاروبار کو رچرڈسن شہر میں لانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نارتھ ٹیکساس نئے بزنس کے اعتبار سے تاجروں کیلئے پرکشش مقام رکھتا ہے۔ مہمان خصوصی مسٹر ایس ایم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بزنس کے بڑے مواقع موجود ہیں اور پاک چین راہداری اس ضمن میں امریکی سرمایہ کاروں کیلیئے پرکشش مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی تجاویز پر موجودہ حکومت کی جانب سے بھی مستقبل میں بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کیلئے اہم اقدامات کیئے ہیںتاکہ سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرسکیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممل کے سرمایہ کاروں پر مشتمل یہ تنظیم بھی اس ضمن میں تاجوں کو مدد فراہم کررہی ہے،ایس ایم منیر کا مزید کہنا تھا کہ دونوںممالک کے تاجروں پرمشتمل ہونے والے اس طرح کے ایونٹ کی مزید ضرورت ہے تاکہ ایک دوسرے کے درمیان نیٹ ورکنگ کا سلسلہ قائم ہو سکے، انہوں نے امریکی تاجروں کو کراچی میں منعقدہ ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،کانفرنس کے اختتام پر ان کے ترجمان ندیم زمان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ گزشتہ کی گئی کانفرنسوں کا ایک تسلسل تھا، گزشتہ سال ہونے والے پاک امریکہ تاجروں کا ایونٹ اسلام آباد میں منعقدہ کیا تھا، جبکہ ڈیلس کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے ایونٹ منعقد کئے جائینگے، انہوں نے اس موقع پر سابقہ صدر وقار خان اور جیسمین حفیظ خان کی تاجروں کی سہولیات کیلئے کی گئی کاوشوں اور سروسز پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جبکہ نئے صدر ریاض حسین کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، جبکہ انہوں نے راجہ زاہد اختر خانزادہ کو کمیونٹی سروسز ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور دیگر ایوارڈ یافتہ کمیونٹی رہنمائوں اور تاجروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

Check Also

پہلا ایلیمنیٹر: اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *