Home / تازہ ترین خبر / صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی، 43،45 بی،46 اور47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے،  124، 126 اے،130 ، 131، 132 ، 133 اور 134 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے 29 اپریل 2024 کو پاس ہوا تھا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *