Home / جاگو بزنس / بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا: محمد علی ٹبہ

بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا: محمد علی ٹبہ

معروف کاروباری شخصیت محمد علی ٹبہ نے میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن کی، “پاکستان کیلئے کر ڈالو” مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی دینا ہے عمل تو ہمیں کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اینکر پرسن ندیم ملک، کامران شاہد اور محمد مالک نے کہا معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے ترجیحات اور پالیسی فیصلوں سے متعلق قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی بہترین کوشش ہے، اس سے عوام کو معاشی مسائل اور ان کے ممکنہ حل جاننے میں مدد ملی ہے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ٹی وی پر جو چلتا ہے کہ یہ آخری موقع ہے معیشت سنبھالنے کا تو یہ آخری موقع ہی ہے۔

معروف صنعتکار عارف حبیب، آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیدی، پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو احسان ملک نے بھی میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن کی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہ کیا بیچنا ہے، کیا خریدنا ہے، فیصلہ کریں، دیر نہ کریں۔

کراچی میں تعینات برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے میر خلیل الرحمن فاؤنڈیشن، جیو اور جنگ گروپ کی مہم کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے ایک پیغام میں کہا کہ کر گزرو، تقدیر میں لکھا وقت، گویا یہی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *