Home / تازہ ترین خبر / وزیر خزانہ کی زیرِصدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

وزیر خزانہ کی زیرِصدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیرِصدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں محصولات وصولی پر ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں زیرِالتوا قانونی مقدمات فعال طور پر آگے بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کے بارے میں بتایا، اجلاس میں کمشنر اپیل انکم ٹیکس دفاتر ختم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ کی زیر صدات اجلاس میں مختلف عدالتوں میں 2 ہزار 700 ارب کے زیرِ التوا مقدمات کا فیصلہ کروانے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ایف بی آر افسران کا مؤقف ہے کہ زیرِ التوا مقدمات میں رقم کی مالیت 250 ارب روپے سے زیادہ نہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *