Home / جاگو دنیا / سعودی اور امریکی فضائیہ کی بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں

سعودی اور امریکی فضائیہ کی بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں

ریاض: 

سعودی شاہی فضائیہ اور امریکی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں کیں اس دوران فضا سے فضا میں مار کرنے والے طیاروں کی معاونت بھی شامل رہی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج عمان کی گذر گاہوں کو تیل بردار طیاروں اور آئل ٹینکرز کے لیے محفوظ گذر گاہیں بنانے کے لیے سعودی عرب اور امریکا کی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی فضائی مشقیں کیں جن میں امریکی ایف-15 ایگل فائٹر جیٹ طیاروں اور رائل سعودی ایئر فورس کے طیاروں نے حصہ لیا۔

مشقوں میں حصہ لینے والے امریکی اور فضائی طیاروں کی حفاظت کے لیے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے جنگی طیارے بھی چاک وچوبند کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر نگرانی کرتے رہے۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرنا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز پر امریکا کو تیل فراہمی پر مامور سعودی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا، امریکا اور سعودیہ حملے کا الزام ایران پر عائد کیا جس کے بعد فائٹر طیاروں سے لیس امریکی بحری بیڑا ابراہام لنکن کو خلیج عمان میں تعینات کردیا گیا جب کہ قطر میں امریکی فوجی بیس پر بھی جدید جنگی طیارے بھیجوادیئے گئے ہیں

Check Also

امید ہے وزیرِاعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں، کیئر اسٹارمر

برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *