Home / جاگو دنیا / 48 سال بعد بنگلادیش نے سرحد پر نصب پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا دیا

48 سال بعد بنگلادیش نے سرحد پر نصب پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا دیا

ڈھاکا: بنگلا دیش نے اپنی سرحد پر نصب پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا دیا۔

بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکا ٹریبون کے مطابق 1947 کی تقسیم کے بعد بارڈر پر یہ پلرز نصب کیے گئے تھے لیکن 1971 میں سقوط ڈھاکہ کے بعد بھی اب تک ان پلرز پر پاکستان کا نام درج تھا۔

فوٹو بشکریہ ڈھاکا ٹریبیون

بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بارڈر فورسز کو اس کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد بارڈر پر نصب تمام پلرز سے پاکستان کا نام ہٹاکر اب بنگلادیش لکھ دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی تقسیم کے بعد مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے بارڈر پر 8 ہزار پلرز نصب کیے گئے تھے جن پر انڈیا اور پاکستان لکھا تھا

Check Also

امید ہے وزیرِاعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں، کیئر اسٹارمر

برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *