Home / تازہ ترین خبر / ہیوسٹن اور ڈیلس میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کا انعقاد, کیک کاٹا گیا

ہیوسٹن اور ڈیلس میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کا انعقاد, کیک کاٹا گیا

ہیوسٹن اور ڈیلس میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کا انعقاد

ڈیلس  ( راجہ زاہد اختر خانزادہ )

دنیا بھر کی طرح امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں بھی پاکستان کاتہتر واں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہیوسٹن کے قونصلیٹ میں قونصلیٹجرنل پاکستان  ابرار  ہاشمی کی جانب سے پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں سفارتی حکام اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔ قونصلیٹ جرنل  پاکستان نے اس موقع پر صدراور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے جبکہ اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھا گیاڈیلس میں پاکستان سوسائیٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کا74 واںجشن آزادی 14 اگست کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی اور پاکستان کی آذادی کاخصوصی کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر پاکستان سوسائیٹی کے صدر اور وزیراعظم آذاد کشمیر کےکوآرڈینٹر برائے امریکہ عابد ملک ، بورڈ آف ٹرسٹی کے چیرمین و اراکین، ڈاکٹر ریاض حیدر، برکتبسریا ، حفیظ خان، محمد یونس، شاہ رخ صدیقی، امیر علی روپانی، عابد بیگ کشمیری، امینہپیرانی، اور دیگر نے شرکت کی تقریب کے شرکا نے مل کر قومی ترانہ ،اور پاکستان زندہ باد کےنعروں کی کونج میں مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر سوسائیٹی کے صدر عابد ملکنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی آزادی کے موقع پر ، عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی ورثہ، ثقافت اور تاریخ کے احترام میں مکمل طور شامل ہونگے اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے بھییہ پیغام دیکر جائینگے۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آپ کو پاکستان کے متحرک ادب ، ثقافت، موسیقی اور شاعری میں غرق کردیں۔   انکا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث افسوس کی بات یہ ہے کہیہ پریشان کن اوقات ہمیں گروہوں میں جمع ہونے اور جشن منانے کی اجازت نہیں دیتا اور ایسا  ہمکرنے کے عادی بھی نہیں ہیں ، لیکن پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے اور اسکی تعریف کرنے کےلئے اب بھی معاشرتی طور پر بہت سے پلیٹ فارم موجود ہیں جسکے ذریعہ ہم بہت کچھ کرسکتےہیں۔

Check Also

9 مئی بہانہ، عمران خان نشانہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’سیاسی‘ پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمرایوب نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *