Home / 2021 / February / 11 (page 2)

Daily Archives: February 11, 2021

تیسری شادی کی مخالفت پر شوہر نے دوسری بیوی کو گاڑی سے دھکا دے کر مار دیا

بغداد:  تیسری شادی کی مخالفت پرعراقی شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو تیز رفتار گاڑی سے دھکا دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں ایک شخص نے اپنی دوسری بیوی کو چلتی گاڑی سے دھکا دے دیا، جس سے عورت کی موت واقع ہوگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق عراق کے ذیقار صوبے …

Read More »

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ؛ نیپال نے بھارتی کوہ پیماؤں پر پابندی لگادی

دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر نیپال نے 3 بھارتی کوہ پیماؤں پر 6 سال کےلیے پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے محکمہ سیاحت نے 3 بھارتی کوہ پیماؤں پر 6 سال کے لیے پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں …

Read More »

کیپٹل ہل حملہ: سابق امریکی صدر کے مواخذے کی کارروائی کی اجازت

امریکی سینیٹ میں ووٹنگ کے ذریعے کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کی اجازت دے دی گئی۔ غیرملکی خبریجنسی رائٹرز کے مطابق سینیٹ میں سابق صدر کے مواخذے کی کارروائی سے متعلق مقدمے کی سماعت میں 56-44 ووٹ دیے گئے۔ …

Read More »

یمن کے حوثی باغیوں کا حملہ، سعودی ہوائی اڈے پر طیارے کو آگ لگ گئی

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں ایک ہوائی اڈے پر یمن کے حوثی باغیوں کے حملے میں مسافر طیارے کو آگ لگی اور نقصان پہنچا۔ غیرملکی خبر ایجنسی اے پی نے سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ حوثی باغیوں کے حملے سے طیارے میں …

Read More »

مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ

امریکا نے واضح کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور امریکا اب بھی جموں اور کشمیر کے خطے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک متنازع علاقہ سمجھتا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے یہ وضاحت ایک نیوز بریفنگ کے دوران دی گئی …

Read More »

سعودی عرب: خواتین کی ڈرائیونگ کے لیے مہم چلانے والی گرفتار کارکن رہا

سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی مہم چلانے والی خاتون کارکن لجین الھذلول، جو گرفتار تھیں، کو رہا کردیا۔ خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق سعودی حکام نے 31 سالہ لجین الھذلول کو 10 فروری کو جیل سے آزاد کیا۔ آزاد …

Read More »

چین اور بھارت متنازع علاقوں سے فوجیوں کی واپسی پر متفق

بھارت اور چین کے درمیان متنازع سرحد پر ایک ماہ کے طویل ڈیڈلاک کے بعد ہونے والی ایک پیش رفت کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان لداخ کے مغربی ہمالیہ میں واقع جھیل کے علاقے سے فوجیوں کو …

Read More »

ٹک ٹاک کا اوریکل کو فروخت معاملہ ‘غیرمعینہ مدت’ تک التوا کا شکار

امریکا نے چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی فروخت کے لیے 4 دسمبر 2020 تک کی مہلت دی تھی جو خاموشی سے گزر گئی۔ مہلت ختم ہونے کے باوجود اس وقت ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز پر پابندی نہیں لگائی …

Read More »

ترکی کا 2 سال میں چاند پر مشن بھیجنے و خلا میں اسٹیشن بنانے کا اعلان

اہم ترین اسلامی ملک ترکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا پہلا چاند مشن 2023 تک چاند پر اترے گا جب کہ آئندہ 10 سال کے دوران نہ صرف خلا میں مشن بھیجے جائیں گے بلکہ خلا میں اسٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ترکی نے …

Read More »

فیس بک کا نیوز فیڈ پر سیاسی مواد کم کرنے کا تجربہ

فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم میں سیاسی مواد کے حوالے سے نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے ان کو کم از کم نیوز فیڈ پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیوزفیڈ پر سیاست کے حوالے سے پوسٹ کو محدود کرنے کے تجربے کا …

Read More »