Home / جاگو دنیا / تیسری شادی کی مخالفت پر شوہر نے دوسری بیوی کو گاڑی سے دھکا دے کر مار دیا

تیسری شادی کی مخالفت پر شوہر نے دوسری بیوی کو گاڑی سے دھکا دے کر مار دیا

بغداد: 

تیسری شادی کی مخالفت پرعراقی شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو تیز رفتار گاڑی سے دھکا دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق میں ایک شخص نے اپنی دوسری بیوی کو چلتی گاڑی سے دھکا دے دیا، جس سے عورت کی موت واقع ہوگئی۔

خبرایجنسی کے مطابق عراق کے ذیقار صوبے کے ضلع قلعہ سقر میں خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی پر سفر کررہی تھی، کہ اس کے شوہر نے تیسری شادی کی بات کی، جس پر عورت نے اس کی مخالفت کی، شوہر کو غصہ آگیا اور اس نے اپنی بیوی کو تیز رفتار گاڑی سے دھکا دے دیا۔

چلتی گاڑی سے نیچے گرنے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی اور اسے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اور ایک ہفتہ زیرعلاج رہی، تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ خاتون نے مرنے سے پہلے دوران علاج ہی اپنے شوہر کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

عراقی پولیس کے مطابق خاتون نے شوہرکو تیسری شادی سے روکنے کی کوشش کی تھی اور وہ خود اس کی دوسری بیوی تھی۔ پولیس نے خاوند کو گرفتار کرلیا ہے اور اسے قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *