Home / جاگو دنیا / نیویارک کے شہر روچیسٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

نیویارک کے شہر روچیسٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

امریکی ریاست نیویارک کے شہر روچیسٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور  14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ گذشتہ رات ایک پارٹی کے دوران ہوئی، فائرنگ کے بعد پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔

واقعے کے بعد 18 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے ایک 18 سالہ لڑکا اور ایک 20 سالہ لڑکی جانبر نہ ہوسکے۔

فوری طور پر فائرنگ کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *