Home / جاگو کھیل / نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل

کرائسٹ چرچ: 

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ تمام کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے۔ کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ کو منظر عام پر نہیں کیاجائے گا۔

نیوزی لینڈ حکومت کے کوویڈ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے 14 روز میں تین کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے۔ پہلی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے پر 3 روزہ آئیسولیشن کے بعد کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ماحول میں گروپس میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *