Home / جاگو کھیل / امام الحق نے تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کو اپنا ہدف بنالیا

امام الحق نے تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کو اپنا ہدف بنالیا

 لاہور: 

پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ سے نظر انداز اوپنر امام الحق نے تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کو اپنا ہدف بنالیا۔بائیں ہاتھ کے اوپنر ان دنوں پی ایس ایل اور دورہ انگلینڈ کے لیے اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، وہ مقامی جم میں ٹرینر کے ساتھ کام کرکے فٹنس اور اسٹیمنا کو بڑھانے کے لیے مختلف مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف  ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق وطن واپس لوٹ آئے تھے، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ کا انہیں حصہ نہیں بنایاگیا۔

امام الحق اب تک گیارہ ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ تاہم دسمبر دوہزار انیس کے بعد وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں واپسی کے منتظر ہیں، وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ محمدیوسف کی رہنمائی میں خامیوں کو دور کررہےہیں۔ امام الحق کا کہنا ہےکہ بطور کرکٹر  تینوں فارمیٹ میں  پاکستان کی کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *