Home / جاگو بزنس / پاکستان میں 10سال اکاؤنٹنسی کے پیشے کے لیے تابناک ہیں، رپورٹ

پاکستان میں 10سال اکاؤنٹنسی کے پیشے کے لیے تابناک ہیں، رپورٹ

 کراچی: 

اے سی سی اے اور آئی ایف اے سی نے اکاؤنٹنسی کے شعبے سے وابستہ جنریشن زیڈکے پیشہ ور افراد کے لیے آئندہ دہائی کوتابناک قرار دیا ہے۔

’’گراؤنڈ بریکرز جنریشن زیڈ اینڈ دی فیوچر آف اکاؤنٹنسی‘‘ پرمرتب کردہ ایک رپورٹ میں دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (آئی ایف اے سی) نے اکاؤنٹنسی کے شعبے سے وابستہ جنریشن زیڈکے پیشہ ور افراد اور ان کے آجرین کے لیے آئندہ دہائی کوتابناک اور مواقع سے بھر پور قرار دیا ہے۔

اے سی سی اے اورآئی ایف اے سی کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ ایک سروے پر مشتمل ہے جس میں 495 پاکستانی اکاونٹنٹس سمیت دنیا بھر کے اٹھارہ سے 25 سال عمر کے 9 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔

سروے کے مطابق 58 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اکاونٹینسی کا مستقبل روشن اور کیریئر کے پرکشش مواقع فراہم کرتی ہے۔ 61 فیصدکے مطابق ملازمت کے مواقع کم یا غیر محفوظ ہیں۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *