Home / جاگو بزنس / عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: 

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1792 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 93 ہزار 879 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافے کے بعد 1234.56 روپے ہوگئی۔

 

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *