Home / جاگو بزنس / پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جس میں 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔  

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار 731  پوائنٹس پر بند ہوا ہے جبکہ کاروباری دن کے دوران  انڈیکس 353 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 968 رہی۔

کاروباری دن کے دوران حصص بازار میں 34 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سود 11 ارب 84 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے اضافے سے 9ہزار 288 ارب روپے ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *