Home / جاگو دنیا / آئی پی ایل کے دوران جوا، ایک کروڑ ہارنے والے شخص کی اہلیہ نے خودکشی کرلی

آئی پی ایل کے دوران جوا، ایک کروڑ ہارنے والے شخص کی اہلیہ نے خودکشی کرلی

بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل خونی لیگ بن گئی جو ایک خاتون کی جان لے گئی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر درشن بابو جوا کی لت میں مبتلا تھا جو اس کی اہلیہ کی موت کا سبب بن گیا۔

اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ 2021 سے درشن بابو جوا بازی میں ملوث تھا اور اکثر پیسہ ہارنے کے بعد لوگوں سے ادھار لے کر اسے پورا کرتا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ادھار دینے والے جب اپنی رقم کا مطالبہ کرتے تو اس دوران وہ دارشن کی 23 سالہ اہلیہ کو بھی ہراساں کرتے۔

اہلیہ نے لوگوں کے ادھار واپس مانگنے سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون کی لاش 18 مارچ کو ریاست کرناٹک کے علاقے چترادرگا میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دارشن کے ذمہ مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کا ادھار تھا جو اس نے جوا میں ہارا تھا۔

آنجہانی خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، لیکن بیٹی کو اپنے شوہر کی جوا کی لت کا پتہ ایک سال بعد پتہ چلا۔

Check Also

رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے: امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *