Home / جاگو دنیا / بھارتی ایئر لائن کا ایک ساتھ چھٹی پر جانے والے ملازمین کیخلاف ایکشن

بھارتی ایئر لائن کا ایک ساتھ چھٹی پر جانے والے ملازمین کیخلاف ایکشن

بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا ایکسپریس نے چھٹیوں پر جانے والے 30 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منیجمنٹ نے دیگر ملازمین کو آج شام تک کام پر واپس آنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن کے عملے کے چھٹیوں پر جانے سے آج بھی 76 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

کل تقریباً 300 ملازمین اچانک ایک ساتھ چھٹی پر چلے گئے تھے، ایئر لائن کا عملہ ملازمت کی نئی شرائط کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *