Home / جاگو دنیا / رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے: امریکی صدر بائیڈن

رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے: امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فی الحال دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا حکم دیا تو امریکی اسلحے کی ترسیل روک دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی جیسے حملوں سے بچاؤ کے لیے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔

امریکا نے 2 قسم کے بموں کی اسرائیل کو فراہمی روک دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ رفح میں امریکی بموں کے استعمال کے خدشے پر امریکا نے اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی ہے۔

اس حوالے سے واشنگٹن سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ کے 1800 اور 5 سو پاؤنڈ کے 1700 بموں کی ترسیل روکی ہے، ہماری خصوصی توجہ 2 ہزار پاؤنڈ کے بموں کا استعمال روکنا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق گنجان آبادی میں ان بموں کے اثرات روکنا ہے جو غزہ کے دیگر علاقوں میں دیکھے گئے، رفح حملے کے اسرائیلی فیصلے کے بعد امریکا نے ہتھیاروں کی فراہمی کا جائزہ لیا اور رفح میں امریکی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال پر 2 اقسام کے بموں کی کھیپ روکنے کا فیصلہ کیا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *