Home / جاگو دنیا / امریکی سینیٹ: ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور

امریکی سینیٹ: ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور

امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا۔

سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کا اس حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی آزادیٔ اظہارِ رائے کے خلاف ہو گی۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل بھی منظور کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دیے جائیں گے۔

یہ بل دستخط کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھیج دیے گئے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *