Home / جاگو دنیا / اسرائیل میں مظاہرین نے قومی سلامتی کے وزیر کی گاڑی کو گھیر لیا

اسرائیل میں مظاہرین نے قومی سلامتی کے وزیر کی گاڑی کو گھیر لیا

اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرہ کرنے والے 10 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر کی گاڑی کو گھیر لیا۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرے کے دوران پولیس کے ساتھ کشیدگی بھی ہوئی۔ مظاہرین نے سڑک پر رکھے کچرے دان اُلٹ دیے، جلاؤ گھیراؤ کیا اور ٹریفک بھی بلاک کردیا تھا۔

اسرائیلی مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *