Home / جاگو پاکستان / وزیراعظم نےعوامی شکایات پر عمل درآمد سے متعلق صوبوں کو احکامات جاری کردیے

وزیراعظم نےعوامی شکایات پر عمل درآمد سے متعلق صوبوں کو احکامات جاری کردیے

اسلام آباد: وزیراعظم نےعوامی شکایات پر عمل درآمد سے متعلق صوبوں کو احکامات جاری کردیے۔

وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان نے صوبوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں وزیراعظم کی جانب سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ شہریوں کو شکایات کے سلسلے میں ہونے والی تکلیف پر باقاعدہ معذرت کی جائے۔

وزیراعظم نےمزید ہدایت کی کہ تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے جب کہ اس حوالے سے ایک ماہ کے اندر جامع رپورٹ جمع کرائی جائے۔

مراسلے کے مطابق وزیراعظم نے اپنے احکامات میں چیف سیکریٹریز کو ایک ماہ میں شکایات سے متعلق سرٹیفیکیٹ دینےکی ہدایت کی ہے

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *